کوے کی زندگی خطرے میں، سٹی فورٹی ٹو آواز بن گیا!!!

25 May, 2019 | 10:35 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) ریسکیو 1122 صرف انسانوں کے لیے نہیں جانوروں اور پرندوں کی بھی ہے، زخمی کوا پی آئی سی ہسپتال گراؤنڈ آن پہنچا، سٹی فورٹی ٹو انتظامیہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 پہنچ گئی، کوے کو طبی امداد فراہم کی۔

مہذب قوموں میں بے زبانوں کا بھی انسانوں جیسا ہی خیال رکھا جاتا ہے، انسان اور ایک پرندے کے پیار کی جھلک پی آئی سی میں بھی نظر آئی، جہاں زخمی کوے کی کائیں کائیں سن کر ہر کوئی پریشان ہو گیا۔ پی آئی سی ہسپتال کی گراؤنڈ میں ایک زخمی ہوا کراہتے ہوئے درخت پر آبیٹھا، سٹی فورٹی ٹو کی اعلیٰ انتظامیہ سے جانور کا درد برداشت نہ ہوسکا، فوری ریسکیو 1122 کو طلب کرلیا۔

ریسکیو کی بڑی سیڑھی نما گاڑی موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو اہلکاروں نے اپنی جان کی بازی لگاتے ہوئے انتہائی لمبے درخت سے زخمی کوے کو بحفاظت نیچے اتار لیا اور اسے فرسٹ ایڈ دی گئی۔

ریسکیو اہلکار کوے کو ضلع کچہری کے پاس ویٹرنری ہسپتال لے گٗے، جہاں ڈاکٹروں نے کوے کو فرسٹ ایڈ دی تاہم اسے ہسپتال میں داخل کرنے سے انکار کر دیا۔ ریسکیو اہلکار کوے کو لے کر واپس سٹی فورٹی ٹو  کی اعلیٰ انتظامیہ کے پاس پہنچ گئے۔

زخمی کوے کو بے آسرا کیسے چھوڑا جا سکتا،  سٹی فورٹی ٹو کی اعلیٰ انتظامیہ نے کوے کو مکمل صحتیاب ہونے تک اپنے پاس رکھ لیا، کوے کو ٹیھک ہونے پر کھلی فضا میں چھوڑ دیا جائے گا۔

مزیدخبریں