اپوزیشن کی تحریک ناکام بنانے کیلئے حکومت متحرک ہوگئی

25 May, 2019 | 04:33 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) اپوزیشن کے عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے اعلان پر حکومت بھی متحرک ہوگئی، وزیراعظم عمران خان عید سے پہلے لاہور کا دورہ کریں گے۔

اپوزیشن کی عید کے بعد متوقع تحریک پر حکومت نے کمر کس لی ہے، مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی سے قبل وزیر اعظم لاہور کا دورہ کریں گے،  وزیراعظم دورہ لاہور میں پارٹی عہدیداروں اور اراکین اسمبلی کے ساتھ ملکر اپوزیشن کے احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے حکمت عملی کے حوالے سے وزراء اور اراکین اسمبلی کو ذمہ داریاں سونپیں گے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے بھی کیےجائیں گے، اجلاس میں حکومت کے اتحادی بھی شریک ہونگے۔

مزیدخبریں