بی او آر سوسائٹی کی اراضی پرغیر قانونی بغیر نقشہ تعمیرات

25 May, 2019 | 04:29 PM

Shazia Bashir

سٹی42: بورڈ آف ریونیو سوسائٹی جوہرٹاون میں قبضہ مافیا نے پنجےگاڑھ لئے، ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ نےاسٹیٹ برانچ کی بھی نہ سنی، ایل ڈی اے کی سرپرستی میں غیر قانونی نیلام گھر، کار شوروم اورکباڑ خانوں کےکاروبار پروان چڑھنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق بی او آر سوسائٹی کی اراضی پرغیر قانونی طور پربغیر نقشہ تعمیرات کرلی گئیں، ایل ڈی اے شعبہ اسٹیٹ برانچ نے تحریری طور پر ٹاون پلاننگ کو خبردار کیا، ٹاون پلاننگ نے نہ ہی ایکشن لیا اور نہ ہی تعمیرات کو سربمہر کیا گیا۔ بی او آر کے پیچھے پارک کی سینتالیس کنال اراضی حال ہی واگزار کرائی گئی ہے، ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ کا قبضہ مافیا کےساتھ گٹھ جوڑ ہے، ایل ڈی اے کا عملہ غیر قانونی تعمیرات اور نیلام گھروں کا ذمہ دار ہے۔

بی او آر میں منشابم کی اراضی کی طرز پر قبضہ کیا جارہا ہے۔  

مزیدخبریں