(وقار گھمن) حکومت پنجاب نے تعلیم حاصل کرنیوالوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا، شہبازشریف دور میں چائینز لینگوئج کورس کیلئے چائنہ جانے والے 150 طلبا کے وظائف روک لیے۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چائینز زبان سیکھنے کیلئے پنجاب بھر کے 500 طلبہ و طالبات کو چین میں سکالرشپ پر بھجوایا تھا، جن میں سے 350 طلبا اپنا کورس مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، تبدیلی سرکار نے چین میں زیر تعلیم 150 طلبا کے اپریل اور مئی کے وظائف جاری نہیں کیے، جس کی وجہ سے طلبا کو مشکلات کا سامنا ہے، طلبا نے فنڈز کے اجراء کی اپیل کردی، طلبا کو ماہانہ 2800 یوآن جاری کیے جاتے تھے جو پاکستانی تقریبا 60 ہزار روپے بنتے ہیں۔
اس سے قبل نومبر میں بھی حکومت نے طلبا کے فنڈز روک لیے تھے مگر احتجاج کے بعد ان کو و ظائف جاری کیے گئے، دوسری جانب پروگرام کے فوکل پرسن ثاقب انور کا کہنا ہے کہ جب فنڈز جاری ہونگے تو ہی طلبا کو دیئے جائیں گے۔