ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹیج اداکارہ قرۃ العین قتل کیس، سیشن عدالت نے گواہان کو طلب کرلیا

اسٹیج اداکارہ قرۃ العین قتل کیس، سیشن عدالت نے گواہان کو طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سیشن عدالت نےاسٹیج اداکارہ قرۃ العین کےقتل کیس کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سجاول علی خان نے کیس کی سماعت کی، قتل کیس میں ملوث ملزم وقاص کوعدالت کے روبرو پیش کیا گیا، جبکہ مقتولہ کی بہن شہادت قلمبند کرانے کے لیے پیش نہ ہوسکی۔ وکیل نےعدالت کوبتایا کہ مقتولہ کی بہن نجی مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتیں، عدالت نے مقتولہ کی بہن کو آئندہ سماعت پرشہادت کے لیے طلب کرلیا اور سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔

ملزم وقاص کےخلاف تھانہ لاری اڈا پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer