لاہور پولیس نے ون ویلنگ روکنے کیلئے کمر کس لی

25 May, 2019 | 02:13 PM

Shazia Bashir

سٹی42: شہر میں ون ویلنگ روکنے کی تیاریاں، لاہور پولیس نے کمر کس لی، لاہور پولیس شہر کے ون ویلرز کا کریمنل ریکارڈ مرتب کرے گی، ساندہ میں ڈولفن اور ویلرز کے درمیان تصادم کے بعد ریکارڈ مرتب کرنے فیصلہ کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان کے مطابق پولیس ون ویلرز کا کریمنل ریکارڈ مرتب کرے گی جس کے تحت سابق ریکارڈ یافتہ ویلرز کے گھروں میں نوٹس بھجوائیں گے، پولیس موٹر سائیکلوں کو موڈی فائی کرنے والوں میکینکوں کے خلاف بھی کارروائی کریگی۔

 ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق ون ویلنگ کرنے والوں نوجوانوں کے والدین سے بیان حلفی لیں گے، لاہور پولیس اس سے قبل بھی ویلرز کو کنٹرول کرنے کیلئے اسطرح کے اقدامات کر چکی ہے۔

مزیدخبریں