سٹی42: اعزازی گیم وارڈن پنجاب اور ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ریجن کے سکواڈز کی مشترکہ کارروائی، نایاب کچھووں کا غیر قانونی کاروبار کرنیوالے رنگے ہاتھوں گرفتار، ملزمان سے 19 کچھوے برآمد، ملزمان کو عدالت پیش کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک پر ملزمان کی طرف سے کچھووں کی فروخت بارے تفصیلات شیئر کی گئیں جس پر محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کی اور ملزمان عبدالباسط اور نعمان سے 13 رشیئن، 4 سلکاٹاجبکہ 2 بلیک پونڈ کچھوےبرآمدکر کےملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا۔
ملزمان نے 19 کچھووں کی مالیت ڈیرھ لاکھ بتائی، کچھووں کو بیرون ملک سمگل کیا جاتا ہے اور یہ مختلف مقاصد کیلئےاستعمال کیے جاتے ہیں جبکہ محکمہ جنگلی حیات کے قانون کے مطابق ان کی سمگلنگ کرنیوالوں کو 6 ماہ کی قیداور جرمانےعائد کیے جاتےہیں۔