(جنید ریاض) لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، حکومت پنجاب نے 27 مئی کو یوم علی علیہ السلام پر اور چینی صدر کی لاہور آمد کے پیش نظر شہر بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
حکومت پنجاب نے27 مئی کو یوم شہادت مولا علی علیہ اسلام اور چینی نائب صدر کی لاہور آمد پرعام تعطیل کا اعلان کیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، 27 مئی کو ضلعی حکومت اوراس کے ماتحت تمام ادارے اور دفاتر بند رہیں گےلیکن صوبائی دفاتر اور پنجاب سول سیکرٹریٹ بدستور کھلے رہیں گے۔
ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق تعطیل کے باوجود انٹرپارٹ ون کا انگریزی کا پرچہ معمول کے مطابق ہوگا، طلبا پیپر سے متعلق کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں بورڈ آفس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔