تعلیم، صحت کے میدان میں بھی زبردست کام کیا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

25 May, 2018 | 10:16 PM

عطاءسبحانی
Read more!

قیصرکھوکھر:وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ کارکردگی کے حامل پولیس و سول افسران میں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

سول سیکرٹریٹ دربار ہال میں تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اعلیٰ کاردگی دکھانے والے افسران کو نقد انعام اور

تعریفی اسناد دینا ایک خوش آئند قدم ہے۔

اس خبر کوبھی لازمی پڑھیں:چاروں صوبوں کوملکرپاکستان کی بہتری کیلئےکام کرنا چاہیئے:وزیراعلیٰ پنجاب

انہوں نے کہا کہ نون لیگ نے ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، سیف سٹی اتھارٹی جیسے نئے ادارے قائم کئے جبکہ تعلیم اور صحت کے میدان میں بھی زبردست کام کیا ہے، جن افسران کو انعامات اور تعریفی اسناد دی گئی ہیں ان میں مختلف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر،مختلف محکموں کے سیکرٹری اور پولیس کے افسران شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں