نیب کو خواجہ سعد، سلمان رفیق کو دوبارہ طلب کرنا پڑ گیا

25 May, 2018 | 09:30 PM

عطاءسبحانی
Read more!

سٹی42:ن لیگی وزرا اوررہنماوں کی حاضریاں اورطلبیاں، پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں نیب نے خواجہ سعد رفیق کو21اور خواجہ سلمان کو 22جون کو طلب کرلیا۔پیشی میں وہ بطور عام شہری پیش ہونگے۔

تفصیلات کے مطابقنیب نے خواجہ سعد رفیق کو 21 جون جبکہ خواجہ سلمان رفیق 22 جون کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔پیراگون ہائوسنگ کیس میں خواجہ برادران پہلے بھی پیش ہو چکے ہیں۔ نیب زرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم خواجہ برادران کے بیانات سے مطمئن نہیں ہے جس وجہ سے انہیں دوبارہ طلب کیا گیا۔ واضح رہے کہ پیشی کے وقت خواخہ برادران کی وزارتوں کی مدت ختم ہو چکی ہو گی اور وہ بطور عام شہری پیش ہونگے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:پیراگون ہاؤسنگ کیس، خواجہ سعد رفیق بغیر پروٹوکول نیب کے سامنے پیش

دوسری جانب صاف پانی اسکینڈل میں ایم این اے حمزہ شہباز آج بھی نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ اپنے اسٹاف افسر عطا تارڑ کے ذریعے جواب نامہ بھجوا دیا۔ پچھلی سماعت پر بھی حمزہ شہباز شریف پیش نہیں ہوئے۔

  آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم کرپشن سکینڈل میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو بھی بلاوا آگیا۔ فواد حسن فواد کو نیب دن گیارہ بجے طلب کیا مگر وہ حاضر نہ ہوئے۔ نیب نے انہیں دوبارہ یکم جون کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ فوادحسن فواد پہلے بھی پیش ہوچکے ہیں مگر نیب کو اپنے جوابات سے مطمئن نہ کر سکے۔

مزیدخبریں