حکومتی احکامات،کار کمپنیزکا نان فائلرز کی گاڑیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ

25 May, 2018 | 08:33 PM

عطاءسبحانی
Read more!

علی ساہی:کار کمپنیز نے نان فائلرز کی گاڑیوں کی بکنگ منسوخ کردی حکومتی احکامات کے بعد متعلقہ کمپنیوں نےڈیلرز کو مراسلہ بھجوا دیا۔ یکم جولائی سے نان فائلرز کی نئی گاڑی فروخت نہیں کی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے تھے کہ نئی گاڑی کی بکنگ صرف فائلریعنی ٹیکس ریٹرن جمع کروانے شہری ہی کرواسکیں گے جس کے بعد گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے تمام ڈیلرزکو بھجوا دیا ہے اور آئندہ نان فائلرزکی جانب سے گاڑی کی بکنگ نہیں کی جائے گی۔ اسی حوالے سے کار ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے جہاں عام شہری متاثر ہو گا۔ وہیں کار سازی کی صنعت تباہ ہو جائے گی، کیونکہ پچاسی فیصد لوگ جو گاڑیاں خریدتے ہیں وہ نان فائلر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کو فوری طور پر واپس ل لیا جائے، جبکہ پنجاب کے تمام کار ڈیلز کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ کار ڈیلرز ہڑتال کرنے کے ساتھ ساتھ بھر پور احتجاج بھی کریں گے۔

موٹر رجسٹریشن اتھارٹی لاہور عدیل امجد کا کہنا ہے کہ جولائی سےگاڑیاں نئی پالیسی کےتحت رجسٹر کی جائیں گی، پہلے نان فائلرز کے لئے ایسا کوئی قانون موجود نہیں تھا۔ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس جمع کروانے والوں کونئی رجسٹریشن اور گاڑی کے ٹوکن اور ٹرانسفر پر بھی ستر فیصد کم ٹیکس اداکرنا پڑتا ہے۔

مزیدخبریں