ٹاؤن ہال: بس سٹینڈز کے 12 ٹھیکہ جات کی نیلامی کا عمل پورا ہو گیا

25 May, 2018 | 06:14 PM

عطاءسبحانی
Read more!

راؤدلشاد:ٹرانسپورٹرز کےنو مئی کو بائیکاٹ کے بعد منسوخ ہونے والے بادامی باغ لاری اڈا، سٹی بس ٹرمینل اور جناح بس ٹرمینل کے بارہ ٹھیکہ جات کی 73 کروڑ میں نیلامی کردی گئی۔

ٹاؤن ہال میں ڈپٹی میئر داتا گنج بخش زون نذیر احمد خان سواتی،ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا شاہد حسین کلیانی اور میٹروپولیٹن آفیسر فنانس محمد یوسف سندھو کی نگرانی میں بارہ ٹھیکہ جات کی نیلامی کاعمل مکمل کیاگیا۔ اے سی اور نان اے سی بسوں کےاسٹینڈزکی نیلامی سترہ کروڑ 23لاکھ 23 ہزار، سٹی بس اسٹینڈ سکندریہ کالونی کےاے سی بسوں کےاسٹینڈزکی کلیکشن فیس کی نیلامی 13کروڈ 27 لاکھ پچاس ہزار روپے میں کروائی گئی ہے۔اے سی نان اےسی بسیں جناح بس ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ کی نیلامی 6کروڑ 75 لاکھ 34 ہزار روپے میں ہوئی ہے۔ انٹرسٹی ویگن فیس شیخوپورہ اور سگیاں برج کی نیلامی 4کروڑ 98 لاکھ اکتالیس ہزار روپے میں کروائی گئی ہے۔

مشترکہ سات پوائینٹس کی کنٹریکٹ فیس کی نیلامی 11کروڑ پندرہ لاکھ 54ہزار میں کروائیگئی یے۔ کلیکشن فیس انٹرسٹی گوجرانوالہ جی ٹی روڈپوائنٹ کی نیلامی11کروڑ 88لاکھ 13ہزارکروائی گئی۔ آئیڈیل پارکنگ وہیکل سٹی بس ٹرمینل کی نیلامی 47 لاکھ 6 ہزارجبکہ پورٹر ہینڈ کیری مزڈا، سوزوکی اور رکشہ وغیرہ کی نیلامی 94 لاکھ ستاون ہزار جوائینٹ کنٹریکٹ پارکنگ فیس بس کوسٹر ویگن کار و موٹر سائیکل کی نیلامی 4کروڑ 68لاکھ میں ہوئی.موٹر سائیکل کار پارکنگ ٹرک اسٹینڈ پلاٹ ڈسپنسری کی نیلامی 34لاکھ پینتس ہزار کی مد میں کروائی جانے تھی۔

مزیدخبریں