پنجاب حکومت نے جاتے جاتے اعلیٰ افسران کو خوش کر دیا

25 May, 2018 | 01:47 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف  اچھی کارکردگی دکھانے والے  افسران پر مہربان ہوگئے، افسران کو 2،2 لاکھ  روپے  نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نواز دیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو، شاندار منصوبے کا آج افتتاح ، عوام کی نظریں لاہور پر لگ گئیں

تفصیلات کے مطابق انعامات تقسیم کرنے کی تقریب دربار ہال سول سیکرٹریٹ میں ہوئی، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ڈی سی لاہور سمیر احمد سید، ڈی سی فیصل آباد سلمان غنی، ڈی سی قصور سائرہ عمر، ڈی سی گجرات محمد علی رندھاوا، ڈی سی منڈی بہاؤالدین شوکت علی، ڈی سی راولپنڈی طلعت محمود، ڈی سی بھکرسیدبلال حیدراورڈی سی جھنگ مدثر ریاض، ڈی سی رحیم یارخان سقراط امان رانا اور ڈی سی بہاولنگر محمد اظہر حیات کو اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر 2،2 لاکھ انعام اور تعریفی اسناد دیں۔

خبر پڑھیں۔۔۔ لاہور میں ایک اور فلائی اوور بنے گا مگر کہاں؟ جانیئے

 کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل، کمشنر فیصل آباد مومن آغاز، کمشنر سرگودھا اور کمشنر بہاولپور، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو محمد اسلم کمبوہ، سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ، سیکرٹری سروسز فرحان عزیز خواجہ اور سیکرٹری ہاؤسنگ خرم آغا، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان خان، سیکرٹری پبلک پراسکیوشن سیدعلی مرتضیٰ، سیکرٹری آئی اینڈ سی سارہ اسلم، سیکرٹری ریگولیشن ڈاکٹر صالح طاہر اور سی سی پی او لاہور امین وینس کو بھی نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا انتہائی آسان طریقہ۔۔۔آپ بھی جانیں اور فائدہ اُٹھائیں
 

مزیدخبریں