ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو نے لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی

لیسکو نے لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: لیسکو جیا موسیٰ سب ڈویژن کی ٹیموں نے شاہدرہ کے علاقہ میں آپریشن کرتے ہوئے پلاسٹک پائپ بنانے والی فیکٹری میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق ناگرا نے سپرنٹنڈنگ انجینئر ناردرن سرکل عطرت بخاری اور ایکسیئن راوی روڈ ڈویژن فواد خالد کی ہدایت پر شاہدرہ کے علاقہ میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں پلاسٹک پائپ بنانے والی فیکٹری میں بجلی چوری پکڑی گئی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:داتا دربارپر اعتکاف بیٹھنے والےخواہشمند حضرات کیلئے بڑی خبر 

 ایس ڈی او امجد حسین ناگراکا کہنا تھا کہ فیکٹری میں ڈائریکٹ سپلائی کی مدد سے بجلی چوری کی جا رہی تھی جس کی وجہ سے کمپنی کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔ کمپنی نے کنکشن منقطع کر کے محکمانہ و قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ بجلی چور کو لاکھوں روپے کا ڈی ٹیکشن بل بھجوایا جائیگا۔