شاہد ندیم: محکمہ اوقاف و مذہبی امورپنجاب نے داتا دربارپر اعتکاف بیٹھنے والےخواہشمند حضرات کی سکریننگ کے لئے درخواستیں سپیشل برانچ کو ارسال کر دیں، مسترد درخواستوں کے حامل داتا دربارمیں اعتکاف نہیں بیٹھ سکیں گے۔
سٹی 42 ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیراہتمام داتا دربار میں اعتکاف بیٹھنے کے لیے دربار انتظامیہ نے درخواستیں سکریننگ کے لئے سپیشل برانچ کو ارسال کر دی۔ سپیشل برانچ سے کلیئر ہونے والے حضرات داتا دربار میں اعتکاف بیٹھ سکیں گے۔ مینجر داتا دربار طاہر مقصود نے بتایا کہ سپیشل برانچ سےمسترد درخواستیں قابل قبول نہیں ہوں گی۔
یہ بھی ضرور پڑھیں:نواز شریف کے قریبی احباب کو گھیرا ڈالنے کی تیاری مکمل
واضح رہے کہ 2500 افراد نےدرخواستیں جمع کرائی ہیں۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں معتکفین کے لئے قیام وطَعام کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی۔ معتکفین کے لیے میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گےجبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات ہوں گے۔