سٹی 42: وزیراعظم ،سینیٹراسحاق ڈار،کیپٹن ریٹائرصفدرکی نااہلی کیلئے درخواست دائر، جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں فل بنچ 29 مئی کوسماعت کریگا۔
سٹی 42 ذرائع کے مطابق وزیراعظم ،سینیٹراسحاق ڈار،کیپٹن ریٹائرصفدرکی نااہلی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ آمنہ ملک نےاظہرصدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائرکی۔ درخواست میں وفاقی حکومت،الیکشن کمیشن ودیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی لازمی دیکھیں:
واضح رہے کہ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نوازشریف نے متنازعہ انٹرویودےکرملکی سالمیت کوداؤ پرلگا دیا۔جبکہ وزیراعظم ا نکوائری،حقائق سامنے لانے میں ناکام رہے۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے اپنے اٹھائےگئے حلف کی خلاف ورزی کی اوراسحاق ڈار،کیپٹن ریٹائرصفدر نوازشریف کوتحفظ دےرہے ہیں۔