ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منگیتر کی بے وفائی کیخلاف لڑکی عدالت پہنچ گئی

منگیتر کی بے وفائی کیخلاف لڑکی عدالت پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: منگنی کرکےرقم ہتھیانےکا کیس، شیراکورٹ کی فریدہ منگیتر کیخلاف عدالت پہنچ گئی۔

سٹی42 کے مطابق شیرا کورٹ کی فریدہ اپنے منگیترے خلاف عدالت پہنچ گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ دبئی میں کام کرتی ہوں۔ سیف اللہ سے2013میں منگنی ہوئی۔ منگیترمجھ سےرقم منگواتا رہا۔ لاکھوں روپے ہتھیالیے۔

فریدہ کا مزید کہنا تھا کہ اب پتہ چلا ہے کہ وہ کسی اورسےشادی کر رہا ہے۔ میں نےرقم کا مطالبہ کیا تو مجھے زدوکوب کیا۔ سیف اللہ اب مجھے جان سے مارناچاہتا ہے۔جبکہ عدالت نےہراسگی کی درخواست پرتھانہ شیراکوٹ سےرپورٹ طلب کرلی۔  عدالت میں فریدہ کو اس کےوکیل ہاشم نیازی نے پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ فریدہ کے اجتجاج پر اس کو قتل کی کوشش کی۔ انہوں نے اسے انصاف کے لیے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا ۔