زاہد چوہدری : وزیرسپیشلائزڈہیلتھ کی زیرصدارت سروسزانسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں اجلاس ہوا۔اجلاس میں وائس چانسلرز ، پرنسپل اور ایم ایس صاحبان نے شرکت کی
ہاسپٹل مینجمنٹ،کیو مینجمنٹ اور پیشنٹ کیئرسمیت دیگر امور کا جائزہ لیاگیا،
صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے کہا نظام صحت میں بہتری کیلئے سٹیک ہولڈرزکو کردار ادا کرنا ہو گا، صحت کے شعبہ میں تاریخی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،مریم نوازنےسرکاری ہسپتالوں کےواجبات فوری ادائیگی کی ہدایت کی ،سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہاہے،ہسپتالوں میں ادویات کی فہرستیں آویزاں کرنےکی ہدایت کی ہے،ہسپتالوں میں شکایات کاؤنٹرزفعال کرنے کی ہدایت کی ہے،ویٹنگ ایریاز میں تیمارداروں کیلئے کرسیوں،بینچزکاانتظام کیاجائے،