محمد حسن: حیدرآباد سول ہسپتال میں زیرعلاج ماں کی خواہش پوری،بیٹی کا نکاح ہسپتال میں کرایا گیا۔
تفصیلات کےمطابق کچہ قلعہ کی رہائشی گیسٹرولاجی وارڈ میں داخل مریضہ نسیم یوسفزئی کی خواہش پوری کر دی گئی۔
ہسپتال میں داخل مریضہ کی بیٹی کے نکاح کی تقریب گیسٹرولاجی وارڈ میں منعقد ہوئی، نکاح کی تقریب کے دوران جذباتی مناظر، دولہے کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
جگر کے مرض میں مبتلا داخل مریضہ نسیم یوسفزئی کی 18 سالہ بیٹی دعا کا نکاح فرمان علی سے کروایا گیا۔
مریضہ نسیم یوسفزئی نے بے ہوش ہونے سے قبل بیٹی کے نکاح کی خواہش ظاہر کی۔