لاہور کے دل میں بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ ہو گیا

25 Mar, 2024 | 11:53 PM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

فاطمہ عارف: لاہور  کے دل مال روڈ پر  ناصر باغ کا واٹر فلٹریشن پلانٹ انتظامی عدم توجہ کا شکار ہو کر ناکارہ ہو گیا۔

مال روڈ پر ناصر باغ کے مصروف کاروباری علاقہ میں مقیم  شہریوں کو  پینے کے صاف پانی کے حصول کے لیے طویل سفر طے کر کے دوسرے فلٹریشن پلانٹ تک جانا پڑتا ہے یا مہنگا پانی خریدنا پڑتا ہے
مال روڈ ناصر باغ، انتظامی عدم توجہ کا شکار واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ ہوگیا۔فلٹریشن بند ہونے کے باعث مشینری زنگ آلود ہونے لگی۔فلٹر پلانٹ کی مرمت اور صفائی ستھرائی کا انتظام ناقص نظام پر شہریوں کا کہنا ہے کہ ناصر باغ کی حفاظتی دیوار غائب ہونے سے فلٹریشن پلانٹ کے نلکے تک چوری ہو چکے ہیں۔پینے کے پانی کے حصول کے لیے لمبا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔شہریوں کا انتظامیہ سے فلٹریشن پلانٹ جلد از جلد فعال کرنے اور حفاظتی دیوار کی مرمت کا مطالبہ کیا گیا۔

مزیدخبریں