ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد اور جے  یو آئی کے رہنما بھی سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار

Rubina Khalid, Senate Election, Peshawar High Court, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پشاور میں سینیٹ الیکشن کے لئے قائم اپیلٹ ٹریبونل نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئیر کارکن روبینہ خالد کو سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا ہے۔

اپیلٹ ٹریبونل جسٹس شکیل احمد پر مشتمل تھا۔  روبینہ خالد پہلے 2012  اور  2018 میں خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی رکن منتخب ہو چکی ہیں۔

اپیلٹ ٹریبونل نے ، فدا محمد اور قیزر خان  کو بھی سینیٹ انتخابات کے لیے اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ جمیعت علمائے اسلام کی امیدوار  شازیہ اور دلاور خان کو بھی سینیٹ انتخابات کے لیے اہل قرار دیا گیا ۔

اپیلیٹ ٹریبونل نے کاغذات منظوری کے خلاف اپیلیں خارج کر دی ہیں۔ اپیلوں پر الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی، اپیلیں سینیٹ امیدوار عائشہ بانو اور عرفان سلیم نے دائر کی تھی۔