ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میٹنگ میں شیر افضل اور نیاز اللہ نیازی کا جھگڑا، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی

Sher Afzal vs Niaz Ullah Niazi, PTI Core Committee meeting,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: اسلام آباد  میں  پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ایک دفعہ پھر بدمزگی کا شکار ہو گیا ۔  کور کمیٹی کے ارکان نے شیر افضل مروت پر شدید تنقید کی ، نیاز اللہ نیازی سے شیر افضل مروت کی تلخ کلامی ہو گئی،  ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی، دوسرے ارکان نے بمشکل بیچ بچاؤ کروایا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں  بعض ارکان نے شیر افضل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت کچھ بھی بول دیتا ہے اس کے ساتھ کوئی استاد رکھو  ۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ شیر افضل مروت اپنے ہی لوگوں پر اٹیک کررہےہیں۔ 

شیر افضل مروت نے تنقید کے جواب میں کہا کہ میرے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، کوئی باہر نکلتا نہیں،سب چھپے ہوئے ہیں۔  میں نے پی ٹی آئی کو لیڈکیاہے، میرے خلاف پی ٹی آئی کے اپنے ارکان باتیں کرتے ہیں۔

کمیٹی  کے بعض ارکان نے کہا کہ شیرافضل مروت اپنے مینڈیٹ سے ہٹ کر بات کرتے ہیں۔ دو ماہ میں پی ٹی آئی کا بیانیہ بنتاہے، شیرافضل مروت  اسے ختم کر دیتے ہیں۔

‏شیرافضل مروت کو اجلاس میں بات کرنے کے لئے بولنے سے روکنے کی کوشش میں نیاز اللہ نیازی سے شیرافضل مروت کی تلخ کلامی ہو گئی۔ 

 شیرافضل مروت نے نیاز اللہ نیازی کو مخاطب کر کے کہا، "باہر آؤ ، تمہیں میں بتاتاہوں!"

اس کے جواب میں نیاز اللہ نیازی نے کہا،" آ جاؤ  باہر، مجھے شعیب شاہین مت سمجھنا!"

کور کمیٹی کے ارکان علی محمد خان، نعیم پنجوتھا، بیرسٹر گوہر  خان وغیرہ نے بیچ بچاؤ کر کے اس معاملہ رفع دفع کروایا۔