سٹی42: لاہور میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔
شاہدرہ چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ پولیس نے اسلحہ کی ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی۔ اسلحہ کے سپلائر پابندی کے باوجود پیدل ہی اسلحہ لیکر گھوم رہے تھے۔
یہ سپلائر شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسلحہ کی سپلائی کرتے ہیں۔ گرفتار ہونے والوں کے قبضہ سے 4 رائفلیں، 4 پسٹل، درجنوں میگزین اور 442 گولیاں برآمد ہوئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کاروائی میں گرفتار ہونے والوں میں ناصر اور عثمان شامل ہیں۔
ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائر قاضی علی رضا نے کہا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ اور اسکی نمائش کرنے والے جیل جائیں گے ۔