علی رامے: پنجاب حکومت نےحکومتی خزانے پر میگا منصوبوں کا بوجھ ہلکا کرنے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو ترجیح دینے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کے ذریعے منصوبوں کی تکمیل کا حکم دے دیا ہے۔پنجاب کے بڑے محکموں کو پی پی پی موڈ اپنانے کی ہدایات دیدی گئی ہیں۔
محکمہ مواصلات و تعمیرات ،ہاوسنگ اور دیگر محکموں کو واضح ہدایات دی گئیں ہیں کہ وہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں پر فوکس کریں اور پی پی پی موڈ پر ان کی تکمیل کو یقینی بنائیں ۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے بھی مستقبل میں میگا منصوبوں کو پی پی پی موڈ کے تحت بنانے کی سفارشات کیں جس پر نئے مالی سال کے بجٹ میں زیادہ غور کیا جائے گا ۔