ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم نے دانش سکول اور اسپتالوں کا جال بچھانے کا فیصلہ  کر لیا

وزیر اعظم نے دانش سکول اور اسپتالوں کا جال بچھانے کا فیصلہ  کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: وزیر اعظم نے دانش سکول اور اسپتالوں کا جال بچھانے کا فیصلہ  کر لیا۔ 

گلگت بلتستان، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے دانش اسکولوں اور اسپتالوں سے متعلق  پیش رفت رپورٹ مانگ لی ۔ دانش سکولوں کے ساتھ دانش اسپتالوں کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔  ہسپتال صحت کی نگہداشت کی اہم سہولیات کے طور پر کام کریں گے۔

زرائع  کے مطابق دانش سکول اور اسپتال کمیونٹیز کی ضروریات کو پورا کریں گے۔ وزیراعظم کی تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانےکی ہدایت کی ہے۔  وزیراعظم نے نوجوانوں کو معیاری تعلیم سے بااختیار بنانے اور ضروری صحت کی دیکھ بھال یقینی بنانے کی ہدایت  بھی کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  خدمات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پر عزم ہے ۔