پرنسپل کے بعد ممبر ایچی سن کالج بورڈ آف ڈائریکٹرز سید بابر علی بھی مستعفی

25 Mar, 2024 | 03:53 PM

(ویب ڈیسک)ممبر ایچی سن کالج بورڈ آف ڈائریکٹرز سید بابر علی بھی مستعفی،سیدبابرعلی نےگورنر پنجاب،چیئرمین بورڈ آف گورنرز ایچی سن کالج کواستعفیٰ دیدیا۔
 ممبر ایچی سن کالج بورڈ آف ڈائریکٹرز سید بابر علی کا کہنا ہے کہ صحت اوربڑھاپےکےباعث بورڈ،مینجنگ کمیٹی سےاستعفیٰ دیتاہوں،ایچی سن کالج سےمیری وابستگی بطورطالبعلم 1934 سے ہے،کئی عمارتوں کی تعمیروپرانی عمارت کی مرمت کیلئےفنڈریزنگ کی۔
 سیدبابرعلی کے مطابق پرنسپل مائیکل تھامسن نےدوسرےپرنسپلزکی نسبت کالج کیلئےزیادہ محنت کی،مائیکل تھامسن 3نئےبورڈنگ ہاؤسزکیلئےفنڈزاکٹھاکرنےمیں کامیاب رہے،مائیکل تھامسن نےبورڈزکی تعداد کو150سے5001تک بڑھایا۔
سید بابر علی کا کہنا تھا کہ مائیکل تھامسن کی سرپرستی میں تینوں سکولزمیں تدریس کامعیارکافی حد تک بہتر ہوا ،ایچی سن نےاب سے پہلےکبھی بھی بہترحتمی تعلیمی نتائج حاصل نہیں کیےتھے،ہمارےطلبانےامریکاکی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں پہلےسےزیادہ تعدادمیں داخلہ حاصل کیا،مائیکل تھامسن نےاپنےدورمیں جوشاندارشراکت کی ہےاسےتسلیم کیاجانا چاہیے۔

یاد رہے کہ گورنر پنجاب انجنئیر بلیغ الرحمان سے اختلافات پر پرنسپل ایچی سن کالج مستعفی ہوگئے ہیں ۔

مزیدخبریں