ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرکے مختلف امتحانی سنٹروں میں نقل کی شکایات،نہم کلاس کے طلبا کا احتجاج

شہرکے مختلف امتحانی سنٹروں میں نقل کی شکایات،نہم کلاس کے طلبا کا احتجاج
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)لاہور بورڈ کے تحت نہم کا امتحان دینے والے ذہین طلباء سراپا احتجاج،لاہور بورڈ نے امتحانی سنٹر بنا کر کلاس نہم کے طلباء کو لاوارث چھوڑ دیا۔شہرکے مختلف سنٹروں میں نقل کی شکایت عام ہونے لگیں۔

ذرائع کے مطابق گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول چاہ میراں اور رفاہ کالج شاد باغ میں نقل کی شکایات پر طلباء سراپا احتجاج ہیں۔ دوسری جانب گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز چائنہ سکیم میں بھی نقل کی شکایات ملی ہیں۔

 طلباء کا کہنا ہے کہ امتحانی سنٹرز میں ذہین طلباء کو دوسرے کمزور طلباء کو نقل کروانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ ذہین طلباء نے حکام سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 انکا کہنا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز نقل کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں۔ طلباء نے دھمکی دی کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو لاہور بورڈ آفس کے باہر بھرپور احتجاج کریں گے۔