(فاطمہ عارف)صبح سویرے سورج کی کرنیں شہر میں بکھر گئیں،درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
صبح سویرے سورج کی تیز کرنوں سے شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا،شہر کاموجودہ درجہ حرارت22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33ڈگری تک جانے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ہفتے شہر میں بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔
دوسری جانب لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب80 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ سے چل رہی ہے۔
ائیر کوالٹی انڈکس کے مطابق لاہور 194 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ فضائی آلودگی کی عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آگیا،ڈی ایچ اےفیز 8 میں 204,یو ایس قونصلیٹ میں 223,ٹھوکر نیاز بیگ میں231 , سید مراتب علی روڈ میں208, فدا حسین ہاؤس میں 260, جوہر ٹاؤن 225 ریکارڈ کی گئی۔