عرفان ملک: ہوائی فائرنگ کر کے سوشل میڈیا پر خوف و ہراس پھیلا کر ڈون کہلانے والے آوارہ پاپا ڈون کو لاہور پولیس نے گرفتار کر لیا۔
وحدت کالونی پولیس نے آوارہ لڑکے عبداللہ عرف پاپا ڈون کو گرفتار کرنے کے بعد اس کی برآمد ہونے والے پستول کے ساتھ تصویر ریلیز کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسلحہ کی نمائش۔ہوائی فائرنگ۔ون ویلنگ۔پتنگ بازی پر پابندی عائد ہے۔سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ۔اسلحہ کی نمائش۔پتنگ بازی کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔
ملزم کے قبضہ سے پستول اور گولیاں برآمد' ہوئیں۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق الله تارڑ نے آوارہ ڈون کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔