ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سائفر کیس کی سزاؤں کے متعلق اچھی خبر کس دن ملے گی، شیر فضل مروت تاریخ کا انکشاف کر دیا

Sher Afzal Marwat, City42, Cypher Case conviction, apeal against conviction in cypher case Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی  کو سائفر کیس میں  سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ منگل تک اچھی خبر ملے گی۔ 

شیر افضل مروت نے ایبٹ آباد میں میڈیا سے نمائندوں سے گفتگو  کرتے ہوئے  کہا کہ عمران خان  کے خلاف کیس محض انتقامی کاروائیاں تھے،  ان کے خلاف کیسز میں وکلا کو مکمل جرح کا حق نہیں دیا گیا۔

شیر افضل مروت نے انکشاف کیا  کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل میں منگل تک اچھی خبر ملے گی۔

 شیر افضل نے یہ بھی کہا کہ "مینڈیٹ چوری ریکوری"  کیلئے پلان مرتب کرلیا ہے اور 30 مارچ سے آغاز کریں گے.مشتاق احمد غنی کی کابینہ میں شمولیت کیلئے بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا۔

 واشنگٹن سے پاکستانی سفیر کے بھیجے ہوئےکانفیڈنشل سائفر  کے کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا  سنائی گئی ہے۔ اس کیس کی سماعت سکیورٹی مسائل کی وجہ سے راولپنڈی جیل مین کی گئی تھی۔ ابتدا میں مقدمہ کے مواد میں کانفیڈنشیلٹی کے پہلو کے سبب اس کیس کی کچھ سماعتیں ان کیمرہ کی گئیں، کچھ گواہیں بھی ان کیمرہ ریکارڈ کی گئیں تاہم بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ان کیمرہ ریکارڈ کی گئی گواہیاں دوبارہ پبلک ہئیرنگ کر کے ریکارڈ کی گئیں اور تمام گواہوں پر جرح بھی پبلک ہئیرنگ میں کی گئی تھی۔ سرکاری گواہوں میں سے کچھ پر صفائی کے وکیلوں نے  جرح کی تھی، کچھ گواہوں پر جرح  کے لئے وکلائے صفائی پیش نہیں ہوئے تھے۔ اس کے بعد عدالت نے ملزمان کو ریاست کی جانب سے  وکلا مہیا کر دیئے تھے جنہوں نے گواہوں پر جرح مکمل کی تھی۔
 
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود کی سائفر کیس سزا کے خلاف اپیلیں زیر سماعت ہیں۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔