ریچھوں کو قید رکھنے والے پانچ افراد حوالات پہنچ گئے، پنجاب میں جانوروں پر ظلم کے خلاف آپریشن کا آغاز

25 Mar, 2024 | 01:49 AM

سٹی42: ننکانہ صاحب میں ریچھ کا تماشہ دکھانے والے 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان کی قید میں موجود ریچھوں کو وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کر دیا گیا۔ 

ننکانہ صاحب میں اتوار کے روز  5 افراد بابا نولکھ ہزاری کےعرس پر ریچھوں کو بازارمیں گھما  کر تماشا دکھا کر لوگوں سے پیسے مانگ رہے تھے۔

ننکانہ ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایاکہ ریچھوں کو غیر قانونی طور پر قید میں رکھنے اور ان کے ساتھ برا سلوک کرنے والے  پانچوں افرادکو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ ان کے قبضہ میں موجود ریچھوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا اور  اور اب متعلقہ افراد اور ریچھوں کو  وائلڈ لائف  ڈیپارٹمنٹ کے سٹاف کے حوالےکر دیا گیا۔

 وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ  کی ٹیم ریچھوں کو لے کر لاہور روانہ ہوگئی اور ریچھوں کو لاہور کے چڑیا گھر شفٹ کیا جائے گا۔

پنجاب بھر میں جانوروں پر ظلم روکنے کے لئے کومبنگ آپریشن

اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر  پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب  نے جانوروں پر ظلم کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے اگلے 10 دنوں کیلئے کومبنگ آپریشن کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پنجاب میں جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کے خلاف زیرو ٹالرنس ہوگی۔

مزیدخبریں