ویب ڈیسک: سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیر خیبرپختونخوا سردار محمد ادریس دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق سردار ادریس راولپنڈی جا رہے تھے کہ گھوڑا گلی کے قریب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد سردار ادریس کو ساملی سنیٹوریم ہسپتال منتقل کیا گیا تو وہ دم توڑ چکے تھے۔
سردار ادریس کی میت کو پمز اسلام آباد منتقل کیا گیا، کچھ شکوک و شبہات کی بنا پر میت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے بعد میت کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری منتقل کیا گیا، سابق وزیر بلدیات کے پی کے سردار ادریس کی میت کی تدفین کل کی جائے گی۔