فواد چودھری سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت 4 اپریل تک منظور

25 Mar, 2023 | 04:55 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری، حماد اظہر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانت 4 اپریل تک منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے وقت پولیس پر تشدد، اقدام قتل، قتل، جلاؤ گھیراؤ کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں عبوری ضمانت کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

 فواد چودھری، حماد اظہر اور فرخ حبیب انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت 4 اپریل تک منظور کرلی۔

 قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت نے پیش نہ ہونے پر فواد چودھری، حماد اظہر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانت خارج کر دی تھی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے دوبارہ عدالت سے رجوع کرتے ہوئے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
 

مزیدخبریں