(ویب ڈیسک) برطانیہ نے کینیڈا کے شہر ٹورونٹو کے لیے ایک پاکستانی نژاد خاتون فوزیہ یونس کو قونصل جنرل تعینات کر دیا۔ فوزیہ یونس پاکستان میں بھی بطور سفارت کار تعینات رہ چکی ہیں۔
برطانوی سفارت کار فوزیہ یونس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی نئی تعیناتی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے شاہ چارلس کی جانب سے ٹورونٹو میں برطانوی قونصل جنرل تعینات کر دیا ہے۔‘