پنجاب پولیس کا رات گئے پی ٹی آئی کے اہم رہنما کے گھر پر چھاپا

25 Mar, 2023 | 08:52 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: پنجاب پولیس نے رات گئے سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کے گھر پر چھاپا مارا ۔

پولیس کے مطابق چھاپے کے وقت عثمان ڈار گھر پر موجود نہیں تھے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے رہائشگاہ پر چھاپے پر  عثمان ڈار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  میری غیر موجودگی میں میرے گھر پر دھاوا بولا گیا،چھاپا ایسے مارا گیا جیسے کسی دہشت گرد کو گرفتار کرنا ہو۔عثمان دار نے کہا کہ چھاپے کے وقت گھر میں صرف خواتین موجود تھیں، چھاپا مار کارروائی مینار پاکستان کا جلسہ ناکام کروانے کے لیے کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ملتان میں پی ٹی آئی رہنما جاوید انصاری کے بیٹے سمیت 26 کارکنان کو  گرفتار کر لیا گیا۔تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ لودھراں اور بھکر سے بھی ان کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں