بارش کے سبب ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی پریڈ منسوخ

25 Mar, 2023 | 12:31 AM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: ایوان صدر میں25 مارچ کو ہونے والی یوم پاکستان کی پریڈ منسوخ کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکام ایوان صدر کے مطابق پاکستان ڈے پریڈ 23 مارچ کو بارش کے سبب ملتوی کر کے 25 مارچ کو ہونا تھی۔حکام کے مطابق پاکستان ڈے پریڈ ایوان صدر کی پارکنگ میں منعقد ہونا تھی جسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ ملک بھر میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقاریب کا اہتمام کیا اس سلسلے میں ملک کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں مختلف تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا۔یاد رہے کہ رواں سال پاک فوج کی پریڈ شکر پڑیاں گرانڈ کے بجائے کفایت شعاری پالیسی کے یوان صدرمیں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کردی گئی۔

مزیدخبریں