بھارت نے چھ پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

25 Mar, 2022 | 11:03 PM

Imran Fayyaz

(اسرار خان)بھارتی حکام نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 6 پاکستانی ماہی گیروں کو رینجرز حکام کے حوالے کر دیا ۔
ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ رہائی پانے والوں میں علی اکبر، علی حسن، علی نواز، وزیر علی، دیدار علی اور حمزہ شامل ہیں جنہیں ضروری قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد رینجرز حکام نے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا تھا۔ ایدھی فاؤنڈیشن اپنے خرچے پر ماہی گیروں کو بذریعہ ریل گاڑی ہفتہ کی صبح کراچی روانہ کرے گی۔

مزیدخبریں