نیو لاہور سٹی فیز فور کے نقشے کی تقریب رونمائی

25 Mar, 2022 | 09:19 PM

(ویب ڈیسک) نیو لاہور سٹی فیز فور رائل انکلیو کے نقشے کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں متعدد افراد نے شرکت کی۔ 

 کارپوریٹ آفس میں منعقدہ تقریب میں انتظامیہ کی جانب سے نقشہ پیش کیا گیا اور پلاٹوں کے حوالے سے اپنے معزز کسٹمرز کو بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جنرل مینجر وسیم اصغر نے کہا کہ ہمارے گروپ کا پہلے دن سے ہی یہ عہد رہا ہے کہ ہم نے جو وعدہ کرنا ہے اس کو پورا کرنا ہے۔ اس وقت فیز فور میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور جلد پلاٹس کا قبضہ مالکان کے حوالے کر دیا جائے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوسائٹی میں تمام ضروریاتی زندگی کی سہولیات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں گی۔

تقریب میں ہیڈ آف کسٹمر کیئر ڈپارٹمنٹ فیصل مغل،سجاد بھٹی، ذیشان احمد، ہیڈ آف سیلز محمد عرفان ، ملاحم ایسوسی ایٹس کے سی ای او عامر رفیق گجر ، ارحم ایسوسی ایٹ کے چیف ایگزیگٹو محمد سرفراز ، الکبیر ایسوسی ایٹس کے سی ای او مہر کبیر ، حاجی الماس، شیخ عمیر اور سوسائٹی کے رجسٹرڈ ڈیلرز کے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ٹولیپ اوورسیز انکلیو کے حوالے سے دستخط کی تقریب ہوئی جس کا اہتمام زیتون گروپ اور ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے کیا تھا ۔

مزیدخبریں