معروف اداکارہ نے فوٹوگرافر سے شادی کرلی؛ ویڈیوز وائرل

25 Mar, 2022 | 07:38 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف ادکارہ مریم  نفیس رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوچکی ہیں، مریم نفیس نے اپنے دوست فوٹوگرافر امان احمد سے شادی کی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک اور خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا، اداکارہ مریم نفیس نے دیرینہ دوست فوٹوگرافر امان احمد کے ساتھ شادی کی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں،ان کی شادی تصاویر اور ویڈیوز کو ماہا وجاہت خان فوٹوگرافی کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔

 شادی کے موقع پر اداکارہ مریم نفیس نے سفید اور ہلکے گلابی و سرخ رنگ کا لباس پہن رکھا تھا جب کہ امان احمد نے سفید لباس کو ترجیح دی۔ایک ویڈیو میں نکاح اور شادی کے موقع پر مریم نفیس کے ہمراہ قریبی دوست اداکارہ حاجرہ یامین سمیت دیگر اداکارائیں بھی دکھائی دیں۔

بعد ازاں مریم نفیس اور امان احمد نے شوبز شخصیات کی جانب سے شادی کی مبارک باد دیے جانے کی پوسٹس بھی انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کیں۔سوشل میڈیاصارفین اور شوبز شخصیات اداکارہ کو نئی زندگی کی شروعات کے موقع پر دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

مزیدخبریں