مہمان ٹیم کو دلیرانہ فیصلوں نے فتح یاب بنایا ہے،شعیب اختر  

25 Mar, 2022 | 07:23 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کی فتح کا راز بتادیا۔

ایک بیان میں شعیب اختر نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے  کہا کہ مہمان ٹیم کو دلیرانہ فیصلوں نے فتح یاب بنایا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا نے کل بڑی دلیری کے ساتھ اپنی اننگز ڈکلیئر کی، یہی بہادری ہے، جس کی وجہ سے اُسے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اور سیریز میں کامیابی ملی۔

سابق اسپیڈ اسٹار نے مزید کہا کہ لاہور ٹیسٹ میں فتح برصغیر میں آسٹریلیا کی یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

مزیدخبریں