وزیراعظم نے عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے اہم کھلاڑی میدان میں اتار دیا

25 Mar, 2022 | 07:06 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: اتحادی جماعتوں اور ناراض اراکین کو منانے کا مشن۔۔ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے متحرک  ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی  اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو میدان میں اتار دیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات  کی ۔ ایم کیو ایم رہنماؤں میں وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم ،وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق،جاوید حنیف اور صادق افتخار شامل تھے۔ 

شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اہم پیغام ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو پہنچایا۔  اس موقع پر  وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ عمران خان کی قیادت میں آخری گیند تک تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے۔

مزیدخبریں