ہوٹل کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کرخاندان کی اجتماعی خودکشی 

25 Mar, 2022 | 07:05 PM

ویب ڈیسک:  پانچ افراد پر مشتمل فرانسیسی خاندان نے سوئٹزلینڈ کے پرفضا مقام پر واقع ہوٹل کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا دی ، چار موقع پر ہلاک ، پندرہ سالہ لڑکے کی حالت نازک اسپتال داخل کرادیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پانچ افراد پر مشتمل خاندان جینوا کی جھیل کنارے واقع ہوٹل میں ٹہرا ہوا تھا۔ صبح دو پولیس افسربچوں کی اسکولنگ کے حوالےسے معلومات لینے ہوٹل پہنچے اور کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا جس پر اندرسے کسی نے پوچھا کیا کام ہے پولیس افسروں نے اپنی شناخت بتائی تو خاموشی چھا گئی ۔ پولیس افسر واپس چلے گئے۔ ریسیپشن پر پہنچنے پر پتہ چلا کہ چار افراد نے ساتویں منزل سے چھلانگ لگا دی ہے۔ پوچھ گچھ پر معلوم ہوا کہ یہ وہی فیملی ہے جس کا دروازہ پولیس اہلکاروں نے کھٹکھٹایا تھا۔ خاندان میں  میاں بیوی، خاتون کی جڑواں بہن جو آئی اسپیشلسٹ تھی جبکہ خاتون خود ڈینٹسٹ تھی ۔ اور انکا بیٹا بیٹی شامل ہیں۔

 پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کردی ہے تاہم ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا نہ ان کی اجتماعی خودکشی کی وجہ پتہ چل سکی ہے۔ سب افراد فرانسیسی ہیں اور کئی سالوں سے سوئٹزرلینڈ میں رہ رہے تھے۔

مزیدخبریں