ویب ڈیسک : خبردار ہوشیار گوگل آپ کو مستقل 24 گھنٹے ساتوں دن مسلسل واچ کررہا ہے۔صارفین کا ڈیٹا گوگل ڈائلر اور میسجز سے حاصل کیا جاتا ہے۔
ایک تحقیقاتی مقالے میں دعوی کیاگیا ہے سرچ کمپنی گوگل ڈائلر اور میسجزجیسی ایپس سے صارف کا ڈیٹا حاصل کر رہی ہے۔ یہ دونوں ایپس اینڈرائیڈ فونز پر پہلے سے انسٹال ہوتی ہیں۔ کمپیوٹر سائنس پروفیسرڈگلس لیتھ کی جانب سے مرتب کردہ اسٹڈی میں کہا گیا ہے کہ گوگل ڈائلر اور میسجز صارف سے اجازت لئے بغیر مستقل طور پرگوگل کو ڈیٹا ارسال کرتے رہتے ہیں اس ڈیٹا میں جس میں پیغامات کی SHA26 ہیش، ان کے ٹائم اسٹیمپ، رابطے کی تفصیلات، آنے والے اور جانے والے دونوں کے کال لاگ اور تمام کالز کی مدت شامل ہے۔
اس کا دوسرا مطلب یہ ہے کہ پرائیوسی پالیسی دیئے بغیرگوگل ڈائلر اور میسجز ایپ سے صارفین کا خاموشی سے ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مصروف ہے ۔ یادرہے میسج ہیش کو میسج سیکوینسنگ بگز کا پتہ لگانے کے لیے جمع کیا جاتا ہے۔ فون لاگز کو RCS پلیٹ فارم پر بھیجے جانے والے ون ٹائم پاس ورڈز کی خودکار شناخت کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے لیا جاتا ہے-