(ویب ڈیسک) انسٹاگرام آج ویب پر سب سے مشہور اور مقبول ترین ایپس میں سے ایک ہے۔ سوشل میڈیا کے کثیر استعمال میں جہاں زوم، واٹس ایپ، فیس بک، ٹویٹ وغیرہ صارفین میں مقبول ہیں وہیں انسٹاگرام کو بھی خاص اہمیت حاصل ہے۔انسٹا نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی۔
تفصیلات کےمطابق جہاں واٹس ایپ کا استعمال بڑھ رہا ہے وہیں صارفین انسٹاگرام کوبھی اہمیت دے رہے ہیں۔انسٹاگرام کا شمار سوشل میڈیا کی چند اہم ایپلیکیشنز میں ہوتا ہے۔ اس ایپلیکیشن کی کئی ایسی خصوصیات ہیں جن سے بیشتر لوگ ناواقف ہیں، یہ ایپلیکیشن فیس بک کی ملکیت ہے جس کو استعمال کرنا انتہائی آسان ہے۔
علاوہ ازیں انسٹاگرام میں فالوونگ اور فیورٹس کرونولوجیکل فیڈ فیچرز کو دوبارہ متعارف کرایا ہے جس کے ذریعےترتیب وار پوسٹس لگائی جاسکتی ہیں۔ انسٹاگرام نے نیوز فیڈ میں سکرولنگ کے 2 طریقے متعارف کرائے ہیں فالوونگ اور فیورٹس۔
فالوونگ کو ان ایبل کرنے پر صارفین اپنے تمام فالووڈ اکاؤنٹس کی پوسٹس دیکھ سکیں گے۔یہ نئے فیچر سٹینڈرڈ ہوم ایکسپرینس سے ہٹ کر ہوں گے اور صارفین آسان سے ہوم، فالوونگ یا فیورٹ فیڈ اسٹائلز پر سوئچ کرسکیں گے۔
فالوونگ کو سلیکٹ کرنے پر صارفین ہر اس فرد کی پوسٹس دیکھ سکیں گے جس کو وہ فالو رکررہے ہوں گے اور فیڈ کا آغاز تازہ ترین پوسٹ سے ہوگا۔
فیورٹ فیچر کو ان ایبل کرنے پر بھی کرونولوجیکل آرڈر کام کرے گا مگر فیڈ آپ کے منتخب کردہ زیادہ سے زیادہ 50 اکاؤنٹس تک محدود ہوگی۔فیورٹ لسٹ کی پوسٹس ہمیشہ ایک سٹار آئیکون کے ساتھ ڈسپلے ہوں گی اور ہوم فیڈ پر اوپر نظر آئیں گی۔
اس وقت انسٹاگرام پر نیوزفیڈ کے لیے الگورتھمز پر مبنی مواد ڈسپلے کیاجاتا ہے اور یہ الگورتھم اس کا تعین اس پر کرتے ہیں کہ آپ کیا زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں، یہ اب بھی بائی ڈیفالٹ ہوگا۔
واضح رہے کہ انسٹاگرام کے ذریعے آپ اپنے پراجیکٹ کی مارکیٹنگ بھی آسانی سے کر سکتے ہیں اور اس کے ذریعے اپنے کسٹمرز کے اکاؤنٹس کو پروموٹ کرنے کے لیے اپنی خدمات بھی پیش کرتے ہیں۔