دبئی ایکسپو 2022؛ اداکاراحد رضا میر کے سٹیج پر آتے حیران کن واقعہ؛ ویڈیو دیکھیں

25 Mar, 2022 | 03:44 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی علیحدگی کی خبریں گزشتہ دنوں سے گردش کررہی ہیں۔ تاہم احد رضا میر اور سجل کی جانب سے اس حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا، دبئی ایکسپو 2022 میں شرکت کے لئے گئے احد میر کےعجیب وغریب واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی اور ان کے شوہر اداکار احد رضامیر کے بارے گزشتہ دنوں علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں، پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی صحافی آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہو چکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اداکار احدرضامیر کو دیکھاجاسکتا ہے کہ وہ دبئی ایکسپو 2022 میں شریک ہوئے ہیں، اداکار جیسے ہی سٹیج پر آتے شرکاء نے بلند آواز میں اداکارہ سجل علی کے نعرے لگانا شروع کردیے۔اِن نعروں کے جواب میں احد رضا میر نے سب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

مزیدخبریں