آئی جی پنجاب کوتوہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری

25 Mar, 2022 | 03:31 PM

(ملک اشرف) دوران سروس انتقال کرنیوالے پولیس ملازم کے بیٹے کو کانسٹیبل بھرتی نہ کرنےکا معاملہ، ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کوتوہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے28 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔ 

جسٹس شجاعت علی خان نے نبیل عزیز کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس کا والد پولیس سروس کے دوران انتقال کرگیا، فیملی کلیم پر پولیس کانسٹیبل بھرتی ہونے کے لئے پولیس افسران کو درخواستیں دیں،شنوائی نہ ہونے پرہائیکورٹ سے رجوع کیا,عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے آئی جی پنجاب کو زیر التوا درخواست پر قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دیا،تاہم ابھی تک عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی گئی، عدالت سے حکم عدولی پرآئی جی پنجاب پولیس راؤسردار علی خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ۔
 

مزیدخبریں