اپوزیشن کا 27 مارچ سے پہلے وزیراعظم کو سرپرائز

25 Mar, 2022 | 03:23 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رکن قومی اسمبلی وزیر اعظم سے ناراض  ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی ریاض مزاری نے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ریاض مزاری کے حکومت سے متعلق تحفظات بھی سامنے آگئے ہیں۔

ایم این اے ریاض مری  کا کہنا ہے کہ  ہمارے علاقے میں امن و امان، پانی اور گیس کا مسئلہ ہے۔ایک سال ہوگیا نہ وزیر اعظم ملے نہ وزیر اعلی پنجاب۔ہم پی ٹی آئی میں ہیں یا نہیں سمجھ نہیں آتی۔ہمیں عزت نہیں دی جارہی ۔

ریاض مری کا مزید کہنا تھا کہ  میں حکومت ناراض ہوں۔ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ امجد فاروق کھوسہ بھی شو کررہے ہیں کہ وہ ناراض ہیں۔ہمارا کوئی مطالبہ نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ سے آزاد رکن قومی اسمبلی علی نواز شاہ نے بھی آج اپوزیشن کی حمایت کر دی ہے اس کے علاوہ  جلد ایک اور آزاد رکن اسلم بھوتانی  بھی اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان  کردیں گے۔

مزیدخبریں