موت کا کھیل جاری، غازی آبادمیں ڈور پھرنے سے شہری زخمی

25 Mar, 2022 | 12:17 PM

  عرفان ملک : پتنگ بازی سے جانی نقصان کا سلسلہ جاری ، غازی آباد کے علاقے میں ڈور پھرنے سے شہری احتشام زخمی ہوگیا۔ زخمی کواسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق غازی آباد کے علاقے میں شہری احتشام جارہا تھا کہ اچانک ڈور اس کی گردن پر پھر گئی تاہم اس نے ہاتھوں کی مددسے ہٹانے کی کوشش کی تو موٹرسائیکل سے گر گیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے متعلقہ افسران کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈور پھرنے کے واقعات کسی صورت قابل برداشت نہیں ۔ غفلت وکوتاہی برتنے والے افسروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مزیدخبریں