ویب ڈیسک: بالی وڈ اسٹارماضی کی مقبول ہیروئن زینت امان نے کہا ہے کہ ان کے سسرال والے ان سے اتنی نفرت کرتے تھے کہ انہیں خاوند کے انتقال کے بعد ان کا آخری دیدار تک نہیں کرنے دیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ زینت امان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی ساس اور نندوں نے فیملی چھوڑنے کے لیے ہراساں کیا۔ میرے خاوند کے دل میں میرے لئے اتنی نفرت پیدا کردی گئی کہ ایک دفعہ جب میں نے ان سے پوچھا کہ کیا میں آ سکتی ہوں تو انہوں نے کہا کہ نہیں تم مجھ سے ملنے نہیں آ سکتے، ان کے دل میں میرے لئے بہت غصہ، تلخی اور نفرت تھی۔ نشے کی وجہ سے اپنے شوہر کوچھوڑا پڑا۔
اداکارہ زینت امان نے میڈیا انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی شادی مظہر خان سے ہوئی تھی اور جب ان کا انتقال ہوا تو زینت امان کے سسرال والوں نے انہیں جنازے میں شرکت کی اجازت نہیں دی، زینت امان اور مظہر خان کے دو بیٹے بھی ہیں۔ جن کے نام اذان خان اور جہان خان ہیں۔
اداکارہ زینت امان گلیمرس، بولڈ اور ہاٹ اداکارہ کے طور پر جانی جاتی تھیں جبکہ ان کے خاوند مظہر خان بھی اداکار تھے، انہوں نے فلم شان اور بنیاد سیریل میں کام کیا، مظہر نے 1985 میں زینت امان سے شادی کی تھی ، تاہم 1998 میں دونوں میں طلاق ہو گئی۔