(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما علیم خان نے تحریک عدم اعتماد اور پنجاب میں مائنس ون معاملے پر نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق علیم خان نے تحریک عدم اعتماد اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی پر "نیوٹرل" رہنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ان کی حکومت سے ناراضگی اور تحفظات برقرار ہیں تاہم انہیں گورنر سندھ، گورنر خیبر پختونخوا، وفاقی وزرا نے سیاسی سیز فائر پر رضامند کرلیا، اپوزیشن جماعتوں نے بھی علیم گروپ کی خاموشی دیکھتے ہوئے حمایت حاصل کرنے کیلئے مزید رابطے نہیں کیے، ن لیگ کے قائد نواز شریف سے لندن میں ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے ناراض رہنما اپوزیشن کے قریب آچکے ہیں لیکن فی الوقت پارٹی چھوڑنے کو تیار نہیں ۔
واضح رہےکہ کچھ روز قبل علیم خان نے 40 ایم پی ایز سے ملاقاتوں کا دعویٰ کیا تھا جن کے نام ظاہر نہیں کیے گئے تاہم ان تمام ایم پی ایز نے علی گروپ میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ علیم خان تحریک عدم اعتماد کا حتمی نتیجہ آنے کے بعد سیاسی مستقبل کے بارے حتمی فیصلہ کریں گے۔